ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی سی سی آئی کے دباؤ میں آئی سی سی نے دوم درجہ ٹیسٹ تجویز واپس لے لی

بی سی سی آئی کے دباؤ میں آئی سی سی نے دوم درجہ ٹیسٹ تجویز واپس لے لی

Thu, 08 Sep 2016 15:46:49    S.O. News Service

نئی دہلی ،7ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بین الاقوامی کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے دنیا کے سب سے امیر کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے سخت احتجاج کے بعد آج دو درجہ ٹیسٹ کے نظام کے ان کی متنازعہ تجویز کو واپس لے لیا۔بی سی سی آئی کو اس میں سری لنکا، زمبابوے اور بنگلہ دیش کی حمایت ملی تھی۔آئی سی سی کے ایک ذرائع نے آج کہا کہ دوسرے درجہ ٹیسٹ کے نظام کی تجویز پر بنیادی ایگزیکٹوز کی کمیٹی(سی ای سی)کی دبئی میں دو روزہ میٹنگ کے دوران بحث ہو سکتی تھی لیکن چار ارکان کے اعتراضات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسے ہٹا دیا گیا ہے۔آئی سی سی اب اس پورے پہلو پر نئے سرے سے غور کرے گی۔بی سی سی آئی صدر انوراگ ٹھاکر شروع سے ہی اس قدم کی سخت تنقید کر رہے تھے۔انہوں نے اسے مالی طور پر کمزور ممالک کے لئے نقصان دہ اور پیچھے ہٹنے والا قدم بتایا تھا۔انہوں نے آئی سی سی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ٹھاکر نے کہا کہ میں آئی سی سی کے ارکان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہماری بات کو سمجھا اور اس تجویز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔عالمی کرکٹ کا اہم اسٹیک ہولڈر ہونے کے ناطے بی سی سی آئی سب کو ساتھ لے کر چلنے کے اپنے نقطہ نظر پر قائم رہے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہر کسی کے مفاد اور کرکٹ کی ترقی سے سمجھوتا نہیں ہو۔ہندوستانی بورڈ چیئرمین نے کہا کہ موجودہ شکل کی وجہ سے کھیل کی ترقی اور مقبولیت متاثر نہیں ہو رہی ہے۔ٹھاکر نے کہا کہ ہم کھیل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور اسے نئے علاقوں تک لے جانا چاہتے ہیں لیکن ہم ایسے کسی بھی اقدام کی اجازت نہیں دیں گے جس سے کھیل کی مقبولیت اور ترقی متاثر ہو۔


Share: